خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 395
خلافة على منهاج النبوة ۳۹۵ جلد سوم حضرت موسی کا حضرت ہارون کو جانشین مقرر کرنا سورۃ الکھف میں بیان شدہ حضرت موسی کے ایک سفر کا ذکر جو آیت نمبر ۵۶ سے شروع وو ہوتا ہے اس میں حضرت موسی کے اسراء کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔چالیس دن کے سفر پر جاتے ہوئے حضرت موسی اپنے بعد حضرت ہارون کو خلیفہ مقرر کر کے جاتے ہیں مگر اس ایک دفعہ کے واقعہ کے بعد کہیں بھی ثابت نہیں کہ حضرت موسی نے حضرت ہارون یا کسی اور کو اپنا خلیفہ مقرر کیا ہو۔اگر سفر کا ذکر نہیں تھا تو کم از کم اس نیابت کا ذکر تو ضرور تورات میں ہونا چاہئے تھا مگر چونکہ ایسا کوئی ذکر بائبل میں نہیں ہے تو یہی مانا پڑتا ہے کہ کوئی ایسا جسمانی سفر واقعہ نہیں ہوا۔کیونکہ یہ تو ہرگز تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ حضرت موسیٰ سفر پر گئے ہوں اور اپنا جانشین مقرر نہ کر گئے ہوں۔“ 66 ( تفسیر کبیر جلد ۴ صفحه ۴۶۷ )