خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 394 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 394

خلافة على منهاج النبوة ۳۹۴ جلد سوم خلافت کی خواہش کا نتیجہ سورة رعد آیت نمبر ۱۲ لفظ ”لهُ مُعَقِبلت“ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا:۔ابونعیم نے الدلائل میں اور طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں نقل کیا ہے کہ عامر بن طفیل اور عر بد بن قیس دو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔عامر نے کہا کہ اگر میں مسلمان ہو جاؤں تو کیا ولایت امر یعنی اپنے بعد خلافت مجھے دے دی جائے گی ؟ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تمہاری اس شرط کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خلافت تمہیں اور تمہاری قوم کو کبھی نہ ملے گی“۔( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ۳۹۱)