خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 23
خلافة على منهاج النبوة ۲۳ جلد سوم جو خلیفہ سے کم حیثیت رکھتے ہیں وہ نسخے دیں گے۔پس یہ سفر اس لئے نہیں کہ ہم جا کر اہل یورپ کو کلمہ پڑھا آئیں۔گو یہ بھی نہیں کہ اگر کوئی پڑھنا چاہے تو بھی نہیں پڑھائیں گے۔مگر اس سفر کی غرض یہ نہیں۔اگر اس سفر میں بھی خدا تعالیٰ بعض روحوں کو ہدایت دے دے تو یہ اُس کا احسان اور فضل ہوگا مگر ہماری یہ غرض نہیں کہ چند لوگوں کو مسلمان بنا آئیں بلکہ یہ ہے کہ کون سا طریق ہے کہ جس سے ساری دنیا کو مسلمان بنا ئیں۔اتنی بڑی غرض بغیر قربانیوں کے حاصل نہیں ہو سکتی۔“ خطبات محمود جلد ۸ صفحه ۴۷۰ ) ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى الْقَوْمِ يُسَافِرُونَ صفحه ۳۷۷ حدیث نمبر ۲۶۰۸ مطبوع رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولی میں تین افراد کا ذکر ہے۔