خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 328
خلافة على منهاج النبوة ۳۲۸ جلد سوم درود شریف کی عظمت اور حکمت ۲۴ / اکتوبر ۱۹۴۱ء کو خطبہ جمعہ میں حضور نے درود شریف کی عظمت اور حکمت بیان کرتے ہوئے ایک اہم نکتہ بیان فرمایا۔خلفاء اگر چہ انبیاء کی طرح معصوم تو نہیں ہوتے مگر ان کو بھی ایک عصمت صغریٰ حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو ایسی غلطی میں پڑنے سے بچاتا ہے جس کے نتیجہ میں دین کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔نبی کا ہر فعل اپنی ذات میں معصوم ہوتا ہے مگر خلفاء کے افعال بحیثیت مجموعی خدا تعالیٰ کی حفاظت کے نیچے ہوتے ہیں۔( الفضل ۹ نومبر ۱۹۴۱ء )