خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 149

خلافة على منهاج النبوة ۱۴۹ جلد سوم قرار دیا ہے۔پھر مجھے منافق بھی کہا ہے یہ کہہ کر کہ میں جماعت کو دہریت کی طرف لے جا رہا ہوں حالانکہ بظاہر اسلام سے تعلق ظاہر کرتا ہوں۔پس یہ ثابت ہے کہ پہل انہوں نے کی اور اُنہوں نے جو کچھ ہمارے متعلق کہا جماعت نے اُسے دُہرا دیا ہے۔وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں تو میں جماعت کو بھی آئندہ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے روک دوں گا مگر پہلے وہ تو بہ کریں پھر ان کا حق ہوگا کہ ہم سے ایسا مطالبہ کریں۔حقیقت یہ ہے کہ وہ خود کہتے ہیں کہ میں نے بیعت توڑی ہے اور ہر جماعت کی اصطلاح میں ایسے شخص کو مرتد کہتے ہیں۔بیعت میں یہ اقرار ہوتا ہے کہ مبالع کامل فرمانبرداری اور گلی طور پر تعاون کرے گا اور جو شخص اس اقرار کو تو ڑ دے اُسے اگر مرتد نہیں تو اور کیا کہا جائے گا۔مرتد کے معنی ہیں واپس جانے والا۔پس جو بیعت کو توڑ دے اُسے مرتد ہی کہا جاسکتا ہے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے غیر احمدی کہتے ہیں کہ ہمیں کا فر کیوں کہا جاتا ہے۔حالانکہ کافر کے معنی ہیں نہ ماننے والا۔اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہیں مانتا اسے ہم مومن کس طرح کہہ دیں۔اگر ہم ان سے پوچھیں کہ کیا آپ لوگ مرزا صاحب کے دعوئی ماً موریت کو مانتے ہیں؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ نہیں۔پس چونکہ نہ ماننے والے کو عربی میں کافر کہتے ہیں کسی مدعی ماموریت کو جب کوئی نہ مانے تو اُسے کافر کے سوا اور کیا کہا جاسکتا ہے۔اسی طرح اگر بیعت کرنے کے بعد کوئی واپس کوٹے تو اُسے مرتد کے سوا اور کیا کہا جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عرب میں اکثر لوگ نمازیں بھی پڑھتے تھے ، روزے بھی رکھتے تھے صرف زکوۃ کے متعلق انہیں شبہ تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ہی کیلئے حکم تھا مگر پھر بھی اُن کو مرتد ہی کہا جاتا تھا۔پھر یہ لوگ اندر ہی اندر سازش کر رہے تھے۔میاں عبد العزیز کا فوراً الگ ہو جانا بتا تا ہے کہ وہ پہلے ہی ان کے ہم خیال ہو چکے تھے۔اور فخر الدین صاحب کے اخراج پر مصری صاحب کا نوٹس دینا بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ پہلے ہی جتھے بنارہے تھے اور اندر ہی اندر فتنہ پیدا کر رہے تھے۔پھر ایسے لوگوں کو اگر فتنہ پرداز نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے۔پھر آیت استخلاف میں خلافت کی بیعت کے بعد انکار کرنے والوں کو فاسق کہا گیا ہے