خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 430
خلافة على منهاج النبوة ۴۳۰ جلد دوم پیدا ہوا کہ وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کے قائم کردہ نظام سے شا کی اور سخت غیر مطمئن ہیں۔۔تحریک جدید کے ایک کوارٹر کی تعمیر میں قواعد میونسپل کمیٹی کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کمیٹی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی شکایت پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس تحریک جدید کو جرمانہ کیا تھا۔اس کے متعلق مجھ سے بات کرتے ہوئے میاں عبد المنان صاحب نے کہا کہ نہ کمیٹی کا کوئی ایسا قاعدہ ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور نہ قواعد کی رو سے یہ جرمانہ ہوسکتا ہے یہ سب طاقت اور اقتدار کا نتیجہ ہے۔۳۔ایک دفعہ میرا ایک معاملہ جس کا حضرت میاں شریف احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سے تعلق تھا اس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان دونوں حضرات کے متعلق یہ لفظ میاں عبد المنان صاحب نے کہے کہ دیکھو کس طرح ان لوگوں کا خون سفید ہو گیا ہے۔۴۔میاں عبدالمنان صاحب جب امریکہ گئے تو امریکہ جانے کی حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ملنے کے متعلق میری بیوی سے ذکر کرتے ہوئے امة الرحمن صاحبہ اہلیہ میاں عبدالمنان صاحب نے حضور کے متعلق یہ کہا کہ انہوں نے اجازت تو دے دی ہے مگر اس بابل دا کی اعتبار ہے کہ ڈولے پاکے بھی کڑھ لے۔خاکسار محمد احمد جلیل اس فتنہ کو مزید ہوا شیطان نے اس طرح دی کہ خدام الاحمدیہ میں جب ناصر احمد افسر تھا تو اس نے حمید ڈاڈھا کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا اور اس نے اس کو سزا دینی چاہی اس پر وہ اس کے مخالف ہو گیا چنانچہ حافظ عبداللطیف صاحب اور اخوند فیاض احمد صاحب کی شہادتیں اس بارہ میں ہمارے پاس محفوظ ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ یہ اُسی وقت سے مرزا ناصر احمد صاحب کے خلاف بغض وعناد کا اظہار کرتا رہتا تھا۔پھر چونکہ جلسہ سالانہ کا کام کئی سال تک میاں عبدالمنان کے سپر د ہوتا رہا ہے اس لئے وہ سلسلہ کے روپیہ میں سے اپنے ان ایجنٹوں کو پیشکیاں بھی دیتے رہے چنانچہ ریکارڈ سے