خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 17

خلافة على منهاج النبوة 12 جلد دوم خلفاء کی اقسام حضور نے ۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر خواتین سے خطاب میں خلفاء کی اقسام بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔دنیا میں خلیفہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جنہیں انسان بناتا ہے دوسرے جنہیں خدا الہام کے ذریعہ بناتا ہے۔الہام کی بناء پر ہونے والے خلیفہ کو نبی کہتے ہیں جو ملہم خلیفے ہوتے ہیں ان کے آنے پر دنیا میں فساد برپا ہو جاتا ہے اس لئے نہیں کہ وہ خو د فسادی ہوتے ہیں بلکہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ طبائع ناموافق ہوتی ہیں۔اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی پیدائش کے واقعہ کے متعلق فرمایا کہ اُس وقت فرشتوں نے بھی یہی کہا کہ آپ دنیا میں ایسے شخص کو پیدا کرنا چاہتے ہیں جو زمین میں فساد کرے۔یعنی فرشتوں نے سوال کیا کہ آپ کی غرض تو اصلاح معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت یہ فساد کا موجب ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔میں خلیفہ اس لئے بناتا ہوں کہ تا اچھے اور خراب علیحدہ کئے جائیں“۔(انوار العلوم جلد ا اصفحہ ۵۱۷)