خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 17

خلافة على منهاج النبوة 12 جلد اول بنایا تو لوگوں کے درمیان حق کا فیصلہ دے اور لوگوں کی گری ہوئی خواہشات کی پیروی نہ کر۔وہ تجھ کو اللہ کی راہ سے ہٹا دیں گی۔جو اللہ کی راہ سے ہٹا دیتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا۔جانتے ہو کہ داؤد کی مخالفت کرنے والوں نے کیا ثمرہ پایا ؟ قرآن کریم میں یہ سب کچھ لکھا ہوا ہے کیوں قرآن شریف تدبر سے نہیں پڑھتے۔آفَلَا يَتَدَيَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبِ اقفالها نا یہ لوگ کیوں قرآن شریف کو تدبر سے نہیں پڑھتے ؟ کیا ان کے دلوں پر قفل لگ گئے ہیں؟ چھٹے پارہ کے آخری رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذلِكَ بِمَا عَصَوَاوَ كَانُوا يَعْتَدُونَ 1 ملعون قرار پائے بنی اسرائیل میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔حضرت داؤد اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل کے اُن لوگوں پر لعنت کی جنہوں نے اس سے روگردانی کی اور کفر کیا۔یہ اس لئے ہوا کہ وہ نافرمانی کیا کرتے تھے اور حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔حضرت داؤد علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا تھا اس کا مقابلہ کرنا کوئی چھوٹی سی بات نہ تھی۔اس مقابلہ کی وجہ سے لعنت کا زنجیر ان کے گلے کا ہار بنا۔اسی طرح اللہ جل شانہ نے ہم مسلمانوں کو وعدہ دیا ہوا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وليبَة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ بعد ذلك و الفسون الله مومنوں سے وعدہ کرتا ہے کہ تم میں سے ایمانداروں کو جو اصلاح کرنے کے قابل ہونگے زمین میں خلیفہ بنا تا رہے گا۔یہاں بھی خلیفہ بنانے کے کام کو اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے جیسا کہ اس نے حضرت آدم اور حضرت داؤد علیھما السلام کی خلافت اپنی طرف منسوب کی ہے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کے تقرر کو اپنی طرف منسوب کیا ہے۔پس کیسے ظالم ہیں