خزینۃ الدعا — Page 38
خَزينَةُ الدُّعَاءِ 38 قرآنی دعائیں پس اللہ کی تسبیح کرو جب تم شام کے وقت میں داخل ہو یا صبح کے وقت میں داخل ہو۔اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی تعریف ہے اور بعد دو پہر بھی اس کی تسبیح کرو اور اسی طرح (عین) دو پہر کے وقت بھی۔وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔مصیبت کے وقت مومنوں کی دعا (85) خدا کے صابر مومن بندوں پر جب کوئی مصیبت یا صدمہ پہنچے تو وہ یہ دعا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر ان کے رب کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔(البقرہ: 156 تا 158) حضرت حسین بن علی کی روایت ہے کہ مومن مصیبت کے وقت إِنَّا لِلہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسی قد را جر عطا فرماتا ہے۔( ابن ماجہ کتاب الجنائز باب ما جاء فی الصبر ) اس لئے گم شدہ چیز میں بھی اس دعا کی برکت سے مل جاتی ہیں۔دعا یہ ہے:۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقره: ۱۵۷) یقیناً ہم اللہ ہی کے ہیں اور یقینا اسی کی طرف ہم رجوع کرنے والے ہیں وقف اولاد کی منت اور نذر ماننے کی دعا (86) حضرت مریم کی والدہ نے ان کی پیدائش سے قبل اپنی ہو نیوالی اولا د کو وقف کرنے کی یہ دعا کی جو قبول ہوئی اور مریم جیسی عظیم الشان راستباز بیٹی ان کو عطا ہوئی۔رَبِّ اِنّى نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (آل عمران : ۳۶) اے میرے رب ! جو کچھ میرے پیٹ میں ہے (اسے) آزاد کر کے میں نے تیری نذر کر دیا ہے، پس تو (اسے) میری طرف سے جس طرح ہو قبول فرما۔یقیناً تو ہی بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔38