خزینۃ الدعا — Page 39
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 39 قرآنی دعائیں مکد بین کے استہزاء کے مقابل پر مومن بندگان خدا کی دعا (87) کفار اور اللہ تعالیٰ کی آیات جھٹلانے والے جب روز قیامت اقرار جرم کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دور ہو جاؤ اور مجھ سے کوئی کلام نہ کرو کیونکہ تم میرے ان مومن بندوں کو ہنسی اور ٹھٹھے کا نشانہ بناتے تھے جو یہ دعائیں پڑھتے تھے ان کے صبر کی وجہ سے آج میں نے ان کو بہت جزاء دی ہے۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المؤمنون: 110) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں سوتو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب رحم کر نیوالوں میں سے اچھا ہے۔(88) ہم و غم دور کرنے کے لئے صبح و شام پڑھنے کی دعا حضرت ابودر دا بیان کرتے ہیں کہ جو شخص صبح یا شام سات مرتبہ یہ دعا پڑھے اللہ تعالیٰ دنیاو آخرت کے بارہ میں اس کے سب ہم وثم دور کر دیتا ہے۔(ابوداؤ کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح) حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (التوبة: 129) ترجمہ: اللہ میرے لئے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔میں اس پر تو کل کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔الہی پناہ میں آنے اور ہر قسم کے شر سے بچنے کی دعائیں حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا کہ قرآن کی آخری تین سورتیں رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو۔ان جیسی کوئی چیز نہیں جس سے پناہ مانگی جائے۔(نسائی کتاب الاستعاذہ باب 1 ) 39