خزینۃ الدعا — Page 238
ورو خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 58 ادْعِيَةُ المَهْدِى ترجمہ: اے اللہ رحمتیں بھی محمد ﷺ پر ورحمت کے جمع ہونے کی جگہ ہیں اور برکتیں بھیج احمد پر جو گناہگار مردوں اور عورتوں کے شفاعت کرنے والے ہیں۔اور آپ کی آل اور سب اصحاب پر بھی۔اور کوئی طاقت اور قوت کسی کو حاصل نہیں سوائے اللہ کے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے جو بے حد مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی ہم مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھی راہ پر چلا۔ان لوگوں کی راہ پر جن پر تو نے انعام کیا۔نہ ان لوگوں کی راہ پر جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا (راستہ)۔آمین ( قبول فرما) اور وہ لوگ خوش بخت ہیں جنت میں ہونگے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین ہیں سوائے اس کے کہ اللہ چاہے۔یہ انعام نہ ختم ہونے والا ہے۔میرے رب ! رحم کر نور دین اور اس کی بیوی پر اور ان دونوں کو ان کے غموں سے نجات دے اور ان کو نرینہ نیک اولاد عطا فرما اور میری اس تحریر کو ان کے لئے برکت اور شفا بنادے۔اپنے نبی کے وسیلہ سے اور اپنی کتاب (قرآن) کے طفیل اور اپنی اس رحمت کے صدقے جو کسی چھوٹے اور بڑے گناہ کو نہیں چھوڑ تی ( مگر ڈھانپ لیتی ہے۔) میرے رب میری دعا قبول کر اور ان کو تنہا نہ چھوڑ کہ تو تمام وارثوں سے بہترین وارث ہے۔(آمین ثم آمین ) اے اللہ قبول فرما پھر قبول فرما۔240