خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 239 of 267

خزینۃ الدعا — Page 239

حزينَةُ الدُّعَاءِ 59 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى حضرت مسیح موعود کی بعض خاص الہامی دعائیں ( جو آپ کی ذات، مقام ماموریت یا بعض حالات سے خاص معلوم ہوتی ہیں اور جن سے حسب حال دعا انتخاب کی جاسکتی ہے۔) (1) رَبِّ اجْزِهُ جَزَاءً أَوْفَى (تذکره صفحه 430) اے میرے رب اسے پوری پوری جزا دے۔اس دعا سے ماقبل الہام میں حضور کو امام رافع القدر یعنی بلند مرتبہ والا کے الفاظ میں خطاب ہے جس سے پایا جاتا ہے کہ یہ دعا آپ کی ذات ہی سے متعلق ہے۔) (2) رَبِّ أَصِحَ زَوْجَتِي اے میرے رب میری بیوی کو صحت دے۔(تذکره صفحه 277) (3) رَبِّ اشْفِ زَوْجَتِى هَذَا وَاجْعَل لَّهَا بَرَكَاتٍ فِي السَّمَاءِ وَبَرَكَاتٍ فِي الْأَرْضِ۔(تذکره صفحه 509) اے میرے رب میری اس بیوی کو شفا دے اور اس کے آسمان اور زمین میں برکات پیدا فرما دے۔(4) رَبِّ زِدْنِى عُمُرِى وَعُمَرَ زَوْجَتِى زِيَادَةٌ خَارِقَ الْعَادَةِ (تذکره صفحه 331) اے میرے رب میری عمر اور میری بیوی کی عمر خارق عادت طور پر بڑھا دے۔(5) رَبِّ لَا تُضَيّعُ عُمُرِى وَعُمَرَهَا وَاحْفَظْنِى مِنْ كُلِّ آفَةٍ تُرْسَلُ إِلَيَّ (تذکره: 524) اے میرے رب میری عمر اور اس ( میری بیوی) کی عمر ضائع نہ کرنا اور مجھے ہر مصیبت و 241