خزینۃ الدعا — Page 220
حزينَةُ الدُّعَاءِ 40 طہارت اور پاکیزگی کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام قریباً 1878ء میں تحریر فرماتے ہیں:۔اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى عرصہ قریباً پچیس برس کا گزرا ہے کہ مجھے گورداسپور میں ایک رؤیا ہوا کہ میں ایک چارپائی پر بیٹھا ہوں اور اسی چارپائی پر بائیں طرف مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم بیٹھے ہیں۔اتنے میں میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں۔چنانچہ میں نے ان کی طرف کھسکنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ چار پائی سے اتر کر زمین پر بیٹھ گئے۔اتنے میں تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہو گئے۔جن میں سے ایک کا نام خیر ائتی تھاوہ متینوں بھی زمین پر بیٹھ گئے اور مولوی عبداللہ بھی زمین پر تھے اور میں چار پائی پر بیٹھا رہا۔تب میں نے ان سے سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم سب آمین کہو۔تب میں نے یہ دعا کی رَبِّ اَذْهِبُ عَنِى الرِّجْسَ وَطَهِّرِنِي تَطْهِیراً اس دعا پر تینوں فرشتوں اور مولوی عبداللہ نے آمین کہی۔اس کے بعد وہ تینوں فرشتے اور مولوی عبداللہ آسمان کی طرف اڑ گئے۔اور میری آنکھ کھل گئی۔آنکھ کھلتے ہی مجھے یقین ہو گیا کہ مولوی عبداللہ کی وفات قریب ہے اور میرے لئے آسمان پر ایک خاص فضل کا ارادہ ہے اور پھر میں ہر وقت محسوس کرتا رہا کہ ایک آسمانی کشش میرے اندر کام کر رہی ہے یہاں تک کہ وحی الہی کا سلسلہ جاری ہو گیا وہی ایک ہی رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ تمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہو گئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہوسکتی تھی۔( نزول اسیح صفحہ 236، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 615-614) درود شریف اور استغفار کی تلقین حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منشی رستم علی صاحب کے نام مکتوب میں یہ نصیحت فرمائی:۔222