خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 219 of 267

خزینۃ الدعا — Page 219

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 39 بخشش اور خاص بندہ خدا بننے کی دعا أدْعِيَةُ المَهْدِى حضرت مسیح موعود نے اپنے ایک رفیق خاص چوہدری رستم علی صاحب کو اس دعا کی تلقین کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ چاہیے کہ سجدہ میں اور دن رات کئی دفعہ یہ دعا پڑھیں۔يَامَنْ هُوَأَحَبُّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اغْفِرْلِي ذُنُوبِي وَأَدْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلِصِينَ - آمين“ (الحکم 10 اگست 1901ء) اے سب پیاروں سے بڑھ کر پیارے! مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے چنیدہ بندوں میں داخل کر لے۔مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر سوم ص 74 ،مکتوب15 فروری 1888ء) دعائے مغفرت و انجام بخیر میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام ایک مکتوب میں حضور علیہ السلام نے یہ دعا تحریر فرمائی:۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْإِيْمَانِ وَصَلَّ عَلَى نَبِيِّكَ وَحَبِيْبكَ مُحَمَّدٍ وَالِهِ وَسَلّمْ وَتَوَفَّنَا فِي أُمَّةٍ وَأَتْبَعْنَا فِي أُمَّةٍ وَاتِنَا مَا وَعَدْتَ لِأُمَّةٍ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِيْنَ - مکتوبات احمد یہ جلد 1 صفحہ 108) ترجمہ: اے ہمارے رب ہمیں اور ہمارے ان مومن بھائیوں کو بخش دے جو ایمان میں ہم سے سبقت لے گئے اور اپنے نبی اور حبیب محمد اور آپ کی آل پر رحمتیں بھیج اور ہمیں امتی ہونے کی حالت میں موت دے اور اے ہمارے رب ہم ایمان لائے پس ہمیں اپنے مومن بندوں میں سے لکھ لے۔221