خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 221 of 267

خزینۃ الدعا — Page 221

حزينَةُ الدُّعَاءِ 41 ادْعِيَةُ الْمَهْدِى بعد نماز مغرب وعشاء جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں اور دلی محبت و اخلاص سے پڑھیں اگر گیارہ سو دفعہ روز ور د مقرر کریں یا سات سو دفعہ ورد مقرر کریں تو بہتر ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْد اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد یہی درود شریف پڑھیں اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت کی جاوے تو زیارت رسول کریم ہو جاتی ہے اور تنویر باطن اور استقامت دین کیلئے بہت مؤثر ہے اور بعد نماز صبح کم سے کم سو مرتبہ استغفار دلی تضرع سے پڑھنا چاہئے۔“ مکتوبات احمد جلد پنجم صفحہ 7 نمبر۳۔۱۲ پوسٹ کارڈ ) دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا درود شریف اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ بَقَدَرِ هَمِّهِ وَغَمِّهِ وُحُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَأَنْزِلْ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ برکات الدعار وحانی خزائن جلد 6 صفحه 11-10) ترجمہ: اے اللہ درود اور سلام اور برکتیں بھیج آپ اور آپ کی آل پر اتنی زیادہ رحمتیں اور برکتیں جتنے ہم و غم اور حزن آپ کے دل میں اس امت کے لئے تھے اور آپ پر اپنی رحمتوں کے انوار ہمیشہ نازل فرماتا چلا جا۔چند خاص ور داور دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کو بعض مشکلات میں دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:۔223