خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 208 of 267

خزینۃ الدعا — Page 208

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 28 برکات اور رمضان کی محرومی سے بچنے کی دعا اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ کی تو فیق چاہنے کے لئے دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔”ہر شے خدا تعالیٰ ہی سے طلب کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے۔پس میرے نزدیک خوب ہے کہ انسان دعا کرے۔۔۔الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ اور اس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا تعالی طاقت بخش دے گا۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 563) خانہ کعبہ میں کی جانے والی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک رفیق حضرت صوفی منشی احمد جان صاحب کو حج بیت اللہ پر جاتے ہوئے اپنی طرف سے حسب ذیل دعا کرنے کی تحریک ایک مکتوب میں فرمائی: اس عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یادرکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل اللہ تعالیٰ میسر ہو تو اس مقام محمود مبارک میں اس احقر عباداللہ کی طرف سے انہیں لفظوں سے مسکنت و غربت کے ہاتھ بحضور دل اُٹھا کر گزارش کریں کہ :۔اسے ارحم الراحمین ایک بندہ عاجز اور نا کارہ پر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند میں ہے۔اس کی یہ عرض ہے کہ ارحم الراحمین تو مجھ سے راضی ہو اور میری خطیات اور گنا ہوں کو بخش که تو غفور و رحیم ہے اور مجھ سے وہ کام کرا جس سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی دوری ڈال اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت اور جو مجھے حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ 210