خزینۃ الدعا — Page 209
ورو حَزِينَةُ الدُّعَاءِ 29 ادْعِيَةُ المَهْدِى رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار اور اپنے ہی کامل متبعین (محبین ) میں مجھے اٹھا۔اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک پہنچا اور اس عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جواب تک اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں پوری کر اور اس عاجز اور اس عاجز کے تمام دوستوں اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کی نظر سے اپنے ظل حمایت میں رکھ کر دین و دنیا میں آپ ان کا متکلفل اور متولی ہوجا اور سب کو اپنی دارالرضا میں پہنچا۔اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات نازل کر۔آمین یا رب العلمین۔“ " یہ دعا ہے جس کے لئے آپ پر فرض ہے کہ ان ہی الفاظ سے بلا تبدل و تغیر بیت اللہ میں حضرت ارحم الراحمین میں اس عاجز کی طرف سے کریں۔والسلام خاکسار غلام احمد 1303ھ (مکتوبات احمد یہ جلد پنجم صفحہ 17-18 مکتوبات امام همام قلمی جلد اول صفحہ 1892،61ء) بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والوں کے لئے دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اسی کو بہشتی مقبرہ بنادے اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم کرلیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا کے لئے ہو گئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول اللہ کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلایا۔آمین یا رب العالمین۔“ (رساله الوصیت صفحہ 15 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 316) پھر میں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر خدا! اس زمین کو میری جماعت میں سے ان پاک دلوں کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے لیے ہو چکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی ان کے کاروبار میں 211