خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 207 of 267

خزینۃ الدعا — Page 207

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 27 ادْعِيَةُ المَهْدِى عمل کرا جن سے تو راضی ہو جاوے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما اور دین ودنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین۔“ (مکتوبات احمد یہ جلد پنجم مکتب نمبر 4 صفحہ 5) تنہائی میں معیت مولیٰ کی دعا ”اے میرے خدا میری فریاد سن کہ میں اکیلا ہوں۔اے میری پناہ ! اے میری سپر! اے میرے پیارے ! مجھے ایسا مت چھوڑ میں تیرے ساتھ ہوں اور تیری درگاہ پر میری روح سجدے میں ہے۔“ ( بحوالہ سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی جلد پنجم صفحہ 573) حضور نماز کے لئے دعا ۱۶ مئی ۱۹۰۲ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی نظیر حسین سفاد ہلوی کو ان کے خط کے جواب میں نماز میں حصول حضور کا طریق بیان کرتے ہوئے تحریر فرمایا۔نماز میں اپنے لئے دعا کرتے رہیں اور سرسری اور بے خیال نماز پر خوش نہ ہوں بلکہ جہاں تک ممکن ہو تو جہ سے نماز ادا کریں۔اور اگر توجہ پیدا نہ ہو تو پنج وقت ہر ایک نماز میں خدا تعالیٰ کے حضور میں بعد ہر ایک رکعت کے کھڑے ہو کر یہ دعا کریں۔اے خدائے تعالیٰ قادروز والجلال! میں گناہ گار ہوں اور اس قدر گناہ کی زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضور نماز حاصل نہیں ہوسکتا تو اپنے فضل وکرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تا کہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے۔“ (فتاوی مسیح موعود صفحه 37) 209