خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 196 of 267

خزینۃ الدعا — Page 196

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 16 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى الہامات حضرت مسیح موعود بابت قبولیت دعا قُلْ مَا يَعْبَوُّ بِكُم رَبِّي لَوْ لَا دُعَاءُ كُمْ ترياق القلوب صفحه 60) یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تمہاری دعا نہ ہو۔أَفَمَنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّاذَا دَعَاهُ (تذکره صفحه 618) کیا وہ جو مضطر اور لاچار کی دعاسنتا ہے جب وہ اس سے دعا کرے۔إِنَّهُ سَمِيْعُ الدُّعَاءِ (تذکره صفحه 75) یقیناً ( خدا ) دعاؤں کو سنتا ہے۔أَدْعُوْنِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ یعنی دعا کرو میں قبول کروں گا۔( آئینہ کمالات اسلام صفحہ 604 روحانی خزائن جلد 5) أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (تذکرہ صفحہ 64 ایڈیشن چہارم) میں دعا کرنے والے کی دعا سنتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے۔دُعَاءُ كَ مُسْتَجَابٌ یعنی تمہاری دعا قبول ہو گئی۔تذکره صفحه 378,385) أُجِيْبَتْ دَّعْوَتُكَ تیری دعا قبول کی گئی۔( تذکرہ صفحہ 630) میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شر کاء کے بارہ میں نہیں۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 243 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 254) 198