خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 195 of 267

خزینۃ الدعا — Page 195

ورو خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 15 ادْعِيَةُ الْمَهْدِى گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیٹر بن جاتا ہے۔ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور اپنی رضامندی کی راہ ( ملفوظات جلد 4 ص30) دکھلائے۔“ رضائے الہی کی دعا اصل دعا ئیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے کرنی چاہئیں۔باقی دعائیں خود بخود قبول ہو جائیں گی کیونکہ گناہ کے دور ہونے سے برکات آتی ہیں۔یوں دعا قبول نہیں ہوتی جونری دنیا کے ہی واسطے ہو۔“ ( ملفوظات جلد 3 ص 602 ” خدائے تعالیٰ سے نہایت سوز اور ایک جوش کے ساتھ یہ دعا مانگنی چاہئے کہ جس طرح اور پھلوں اور اشیاء کی طرح طرح کی لذتیں عطا کی ہیں نماز اور عبادت کا بھی ایک بار ( ملفوظات جلد 3 ص28) مزا چکھا دے۔“ ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھ کر فرمایا:۔ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے اس لئے دعا کرنی چاہئے۔“ حضور علیہ السلام کا معمول دعا ( ملفوظات جلد 3 ص323) فرمایا: ” میں التزاماً چند دعائیں ہر روز مانگا کرتا ہوں۔اوّل: اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطاء کرے۔دوم : پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ان سے قُرۃ عین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔سوم : پھر اپنے بچوں کیلئے دعامانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔چہارم : پھر اپنے مخلص دوستوں کیلئے نام بنام۔پنجم اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں۔خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔(الحکم جلد 4 صفحہ 2 تا 11 مورخہ 17 جنوری 1900ء خط نمبر 4 مولا نا عبدالکریم سیالکوٹی ) 197