خزینۃ الدعا — Page 12
حزينَةُ الدُّعَاءِ 12 قرآنی دعائیں حصول مغفرت اور رحمت کی دعائیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم سے غیر حاضری کے دوران جب بنی اسرائیل نے بچھڑے کو معبود بنالیا تو حضرت موسیٰ واپس تشریف لا کر اپنے نائب اور جانشین بھائی ہارون سے سخت خفا ہوئے اور قوم کو بھی سرزنش کی جس پر آپ کی قوم نے نادم ہو کر یہ دعا کی جسے ” قوم موسیٰ کی دعائے تو بہ“ بھی کہہ سکتے ہیں۔(25) لَبِنْ لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَ يَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف: ۱۵۰) (انہوں نے کہا) اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے گا اور ہمیں معاف نہ کرے گا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔(26) اس موقع پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے بھائی ہارون اور اپنے لئے مغفرت کی یہ دعا کی:۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَاَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَأَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الاعراف: ۱۵۲) اے میرے رب ! مجھ کو اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہم دونوں کو اپنی رحمت میں داخل کر دے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑا ہے۔(27) گمراہ قوم کے لئے بخشش کی دعا حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم عملہ ایک دفعہ ساری رات نماز میں یہ دعا پڑھتے رہے۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کو تو سارا قرآن حفظ ہے آپ کیوں ایک آیت ہی دہراتے رہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں اپنی امت کے لئے دعا کرتا رہا۔میں نے پوچھا جواب کیا ملا ؟ فرمایا اگر وہ جواب بتا دوں تو اکثر لوگ نماز ترک کر دیں۔( الدر المنثور للسيوطى جلد 3 صفحه 240) 12