خزینۃ الدعا — Page 11
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 11 قرآنی دعائیں اَلِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الانبياء: ۸۴) (اے میرے رب!) میری یہ حالت ہے کہ مجھے تکلیف نے آ پکڑا ہے اور اے خدا تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔(23) خدا تعالیٰ کو اپنا کفیل بنا کر حصول مغفرت ورحمت کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام ستر ایمان لانے والوں کو لے کر دامن طور میں الہی اشارہ کے ماتحت گئے تو وہاں زلزلہ آ گیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خیال کیا کہ شاید قوم کے شرک کی سزا ہے، جس پر آپ نے یہ دعا کی:۔أَنتَ وَلِيْنَا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الْغُفِرِيْنَ (اعراف ۱۵۶) تو ہمارا کفیل اور دوست ہے۔پس ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔(24) نادانستہ زیادتی کا اعتراف اور دعائے بخشش حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں دو جھگڑنے والوں کو چھڑاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہو گیا تو اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے یہ دعا کی جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے موسیٰ کو معاف کر دیا۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي (القصص:۱۷) اے میرے رب! میں نے اپنی جان کو تکلیف میں ڈال دیا ہے پس تو میرے اس فعل پر پردہ ڈال اور بخش دے۔11