خزینۃ الدعا — Page 13
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 13 قرآنی دعائیں یہ دعا قرآنی بیان کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی قوم کے لئے کی تھی۔اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَ إِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ ج فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (المائده: ۱۱۹) ( خدایا ) اگر تو انہیں عذاب دینا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخشنا چاہے تو تو بہت غالب اور حکمتوں والا ہے۔(28) قہر خداوندی سے بچنے کی دعا عباد الرحمن کی صفات بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ رحمان خدا کے وہ بندے ہیں جو راتیں اپنے مولیٰ کے حضور سجود و قیام اور عبادات میں گزار دیتے ہیں اور غضب الہی سے بچنے کے لئے یہ دعائیں کرتے ہیں۔(الفرقان 64،65) ربَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًان (الفرقان (۲۳) اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ٹلا دے۔اس کا عذاب ایک بہت بڑی تباہی ہے۔(29) حصول مغفرت اور کینہ کے دور ہونے کی مومنانہ دعا ایک صحابی رسول نے آنحضور ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔حضور نے فرمایا یہ شخص جنتی ہے۔حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو تجسس ہوا کہ کس عمل پر خدا تعالیٰ کا یہ فضل واحسان اس پر ہوا۔چنانچہ آپ اس شخص کے پاس جا کر مہمان رہے اس نے خوب خاطر تواضع کی۔ابن عمرؓ کہتے ہیں میں نے رات تہجد پڑھی وہ سوئے رہے۔صبح میں نے نفلی روزہ رکھا انہوں نے نہ رکھا۔تب میں نے پوچھ ہی لیا کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے تم جنتی ہو اپنا وہ عمل تو بتاؤ جو جنت کا موجب ہوا۔انہوں نے کہا۔آپ رسول اللہ سے ہی پوچھیں جنہوں نے آپ کو میرے جنتی ہونے کی خبر دی ہے ابن عمر آنحضور کے پاس آئے تو حضور نے فرمایا کہ اسے جا کر میری طرف سے کہو کہ اپنا عمل بتا دے۔تب اس شخص نے بتایا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میری نظر میں دنیا کی کوئی حقیقت نہیں ،جتنی 13