خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 179 of 267

خزینۃ الدعا — Page 179

حَزِينَةُ الدُّعَاءِ V ادْعِيَةُ الْمَهْدِى ہیں۔دعاؤں کی ترتیب میں یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ پہلے اردو زبان کی دعائیں رکھی جائیں۔بعض قرآنی دعاؤں کے بارہ میں حضور علیہ السلام کے رہنما ارشادات کا ذکر بھی کر دیا گیا ہے اور جو قرآنی دعائیں حضور کو من و عن یا کسی قدر لفظی فرق کے ساتھ الہام ہوئیں ان کی فہرست بھی الگ الگ شامل کی گئی ہے۔حضور کی الہامی دعاؤں کو الگ رکھا گیا ہے اور جن دعاؤں کے الہامی ہو نیکی صراحت نہیں مل سکی وہ الگ بیان کی گئی ہیں۔اسی طرح حضور کی ایسی الہامی دعا ئیں جن کا تعلق آپ کی ذات یا مقام ماموریت سے ہے ان کی الگ فہرست دی گئی ہے۔آخر میں اردو اور فارسی کی چند منظوم دعاؤں کا تذکرہ ہے۔ہر دعا کے ساتھ اس کے ماخذ کا حوالہ دینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اس سلسلہ میں تذکر طبع چہارم اور ملفوظات جدید ایڈیشن کے حوالے شامل کتاب ہیں۔اس رسالہ کی تیاری میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ورسائل کے علاوہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی کتاب ”سیرت حضرت مسیح موعودؓ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔نیز اس موضوع پر شائع شدہ رسائل اور غیر مطبوعہ مواد بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔اس نقش ثانی میں بعض اضافے بھی شامل ہیں۔آخر میں خاکسار اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہے بالآخر یہ تحفہ دعا احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر نیکی سعادت مل رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی خاکسار اپنے فرزند اکبر عزیزم حافظ مظہر احمد طیب واقف زندگی ( حال مربی سلسلہ ) کیلئے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہے جنہوں نے میٹرک کے امتحان کے بعد جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے انتظار کے ایام میں اس رسالہ کے ابتدائی مسودہ کی تیاری اور دعاؤں کی تلاش کے سلسلہ میں میری معاونت کی توفیق پائی۔فجزاہ اللہ احسن الجزا خدا کرے کہ یہ کتاب احباب جماعت کیلے ازدیاد علم ومعرفت اور روحانیت کا موجب ہو اور اس عاجز کیلئے بھی دعاؤں رحمتوں اور برکتوں کا ذریعہ بن جائے۔آمین والسلام خاکسار حافظ مظفر احمد 14 جولائی 2005ء 181