خزینۃ الدعا — Page 161
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 110 مناجات رسول ﷺ ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے سب بھلائیوں کا طالب ہوں جو مجھے معلوم ہیں یا مجھے معلوم نہیں۔اور تمام قسم کے شر سے پناہ مانگتا ہوں خواہ میں انہیں جانتا ہوں یا میں انہیں نہیں جانتا۔شرک سے بچنے کی دُعا حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ شرک صلى الله سے بچو یہ چیونٹی کے نقش پا سے بھی باریک تر ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیسے بچیں؟ فرمایا یہ دُعا پڑھا کرو: - اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوْذُبِكَ مِنْ أَنْ تُشْرِكَ بِكَ شَيْأُ نَّعْلَمُهُ وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا (مسند احمد جلد ۴ صفحه ۴۰۳) نَعْلَمُ۔ترجمہ: اے اللہ ! ہم تیری پناہ میں آتے ہیں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں جانتے بوجھتے ہوئے۔اور لاعلمی میں ایسا کرنے سے ہم تجھ سے بخشش کے طلبگار ہیں۔غضب الہی سے بچنے کی دعا حضرت عبد اللہ بن عمرو سے رسول کریم ﷺ کی یہ دعا مروی ہے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ ، وَ تَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُجَأَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيع سُخْطِكَ (مسلم کتاب الرقاق باب اکثر اہل الجنة الفقراء) ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری نعمت کے زائل ہو جانے ، تیری عافیت کے ہٹ جانے تیری اچانک سزا اور ان سب باتوں سے پناہ مانگتا ہوں جن سے تو ناراض ہو۔اللہ کی پناہ میں آنے کی ایک جامع دُعا حضرت کعب الاحبار سے رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا مروی ہے :- 162