خزینۃ الدعا — Page 162
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 111 مناجات رسول ﷺ أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمُ مِنْهُ وِبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَّ بِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمُ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ ، وَبَرَأَ - (موطا امام مالک کتاب الجامع باب ما یا مربه من التعوذ ) , ترجمہ:۔میں اپنے عظیم شان والے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں کہ جس سے عظیم تر کوئی شے نہیں اور اُن کامل اور مکمل کلمات کی پناہ میں بھی کہ جن سے کوئی نیک و بد تجاوز نہیں کر سکتا اور اللہ کی تمام نیک صفات جو مجھے معلوم ہیں یا نہیں معلوم اُن سب کی پناہ طلب کرتا ہوں اُس مخلوق کے شر سے جسے اُس نے پیدا کیا اور پھیلایا اور تراشا ( یعنی شکل دی )۔نا پسندیدہ خصائل سے بچنے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عمرو کہتے ہیں کہ آنحضور ﷺ یہ دعا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ قَلْبٍ لَّا يَخْشَعُ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَّا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَّا تَشْبَعُ ، وَمِنْ عِلْمٍ لَّا يَنْفَعُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب 69) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جس میں خشوع نہ ہو۔ایسی دُعا سے جو سنی نہ جائے۔ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے۔(مولی ! ) میں ان چاروں ( باتوں ) سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔عادات قبیحہ سے بچنے کی دُعا الله حضرت اُمّ معبد بیان کرتی ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا کرتے سنا :۔اللَّهُمَّ طَهَّرْ قَلَى مِنَ النِّفَاقِ ، وَعَمَلِى مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ ، وَعَيْنِى مِنَ الْخِيَانَةِ ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ - ( کنز العمال جلد 2ص184) 163