خزینۃ الدعا — Page 160
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 109 مناجات رسُول الله اور ہر چیز میرے پر روشن ہو گئی۔پھر اللہ نے پوچھا اے محمد فرشتے کس بارہ میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے کہا کفارات کے بارہ میں۔اللہ نے فرمایا کفارات کیا ہیں؟ ( یعنی وہ چیزیں جن سے گناہ دور ہوتے ہیں)۔میں نے کہا نماز با جماعت کے لئے چل کر مسجد جانا اور نماز کے بعد مسجد میں بیٹھ کر ذکر الہی کرنا اور ناپسندیدگی کے باوجود مکمل وضو کرنا۔پھر اللہ نے پوچھا اور درجات کیا ہیں؟ میں نے کہا کھانا کھلانا ، نرم کلام کرنا اور نماز پڑھنا جب کہ لوگ سوئے ہوں۔تب اللہ نے فرمایا اب مانگو جو مانگتے ہو۔تب میں نے یہ دعا کی۔رسول اللہ نے فرمایا یہ دعا برحق ہے اسے خود بھی یاد کرو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ۔دعا یہ ہے۔اللَّهُم إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَن تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةٌ فِي قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونِ، وَأَسْأَلُكَ حُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ ، وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي إِلَى (مسند احمد جلد 5 ص 243) حُبّك اے اللہ ! میں تجھ سے نیک کام کرنے اور بری باتیں چھوڑنے کی توفیق چاہتا ہوں۔مجھے مساکین کی محبت عطا کر۔اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر۔اور جب تو کسی قوم کو فتنہ میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے بغیر فتنہ میں ڈالے موت دے دینا۔میں تجھ سے تیری محبت چاہتا ہوں اور اس کی محبت جس سے تو محبت کرتا ہے اور ایسے عمل کی محبت جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔آمین۔حصول خیر اور پناہ شرکی دُعا حضرت انس بن مالک نے رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کی ہے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ وَأَعُوْذُ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ - (کتاب الدعاء للطبرانی جلد ۳ صفحه ۱۴۶۸) 161