خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 115 of 267

خزینۃ الدعا — Page 115

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 64 مناجات رسول ﷺ ( معجم الکبیر طبرانی جلد۷ اصفحه ۲۹۴) ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے برے دن اور بری رات اور برے وقت سے پناہ مانگتا ہوں اور برے ساتھی اور اپنی رہائش کی جگہ میں برے ہمسائے سے بھی۔بارش کی دُعائیں رسول کریم ﷺ نے قحط سالی میں بارش کے لئے دُعا کی تحریک پر یہ دُعائیں کیں جس پر آنا فانا موسلا دھار بارش کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو اگلے جمعہ تک جاری رہا یہاں تک کہ رسول اللہ نے بارش رکنے کی دُعا کی۔(1) اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا - (۲) اللَّهُمَّ اَغِثْنَا اللَّهُمَّ أَعْتُنَا اللَّهُمَّ أَعْتُنَا۔( بخاری کتاب الاستسقاء باب الاستسقاء في خطبة الجمعة ) ترجمہ: (۱) اے اللہ ! تو ہمیں سیراب کر۔اے اللہ ! تو ہمیں سیراب کر۔اے اللہ ! تو ہمیں سیراب کر۔(۲) اے اللہ ! ہم پر باران رحمت کا نزول فرما۔اے اللہ ! ہم پر باران رحمت کا نزول فرما۔اے اللہ ! ہم پر باران رحمت کا نزول فرما۔نماز استسقاء حضرت عبادہ بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم قحط سالی میں نماز استسقاء کے لئے باہر کھلی جگہ تشریف لے گئے اور دورکعت نماز پڑھائی جس میں بلند آواز میں فاتحہ کے بعد تلاوت قرآن کی۔نماز کے بعد اپنی چادر الٹائی اور ہاتھ اُٹھا کر قبلہ رو ہو کر بارش کی دعا کی۔اس موقع پر آپ سے درج ذیل دُعائیں مروی ہیں :۔اَللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْئًا مُّغِيْئًا مَّرِيًّا مُّرِيعًا نَّافِعًا غَيْرَ ضَارٌ عَاجِلًا غَيْرَ أَجِلٍ اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهَائِمَكَ وَأَنْشُرْ رَحْمَتَكَ وَأَخْي بَلَدَكَ الْمَيِّتَ 116