خزینۃ الدعا — Page 116
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 65 مناجات رسُول اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا (ابوداؤد کتاب الاستسقاء باب رفع یدین) ترجمہ:- اے اللہ ! ہمیں برسنے والا پانی پلا۔گھبراہٹ دور کرنے والا نیک انجام، فائدہ بخش نقصان سے پاک۔جو جلد آنے والا ہو دیر سے آنے والا نہ ہو۔اے اللہ ! اپنے بندوں کو پانی پلا اور اپنے جانوروں کو بھی ! اور اپنی رحمت پھیلا اور اپنے مردہ شہر کو زندہ کر۔اے اللہ ہمیں پانی پلا۔اے اللہ ہمیں سیراب کر۔اے اللہ ہمیں سیراب کر۔بجلی کی کڑک پر غضب الہی سے بچنے کی دعا حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے جب بادل کی گرج اور بجلی کی کڑک سنتے تو یہ دُعا کرتے :۔اللَّهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ ، وَ عَافِنَا قَبْلَ ذَالِكَ ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول اذا سمع الرعد ) ترجمہ : اے اللہ! تو ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا ، اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ کرنا اور اس سے پہلے ہمیں بچا لینا۔آندھی کے شرسے بچنے کی دعا حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب کبھی آندھی چلتی تو رسول کریم علی یہ دُعا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا ، وَ خَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَ شَرِّ مَا فِيْهَا ، وَ شَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ (مسلم کتاب الاستقاء باب تعو ذ عند رؤية الريح) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے اِس آندھی کی ظاہری و باطنی خیر و بھلائی چاہتا ہوں اور وہ خیر بھی چاہتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور میں اس کے ظاہری و باطنی شتر سے اور اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔117