خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 114 of 267

خزینۃ الدعا — Page 114

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 63 مناجات رسول ﷺ (i) اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ترجمہ : اے اللہ ! میں کفر اور افلاس سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔تیرے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں۔أنتَ۔سید الاستغفار حضرت بریدہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح یا شام یہ دُعا پڑھے اور پھر اُس دن یا رات فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا اللَّهُمَّ أَنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي ، وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِی فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا ( بخاری کتاب الدعوات باب ما یقول اذا اصبح ) ترجمہ:- اے اللہ ! تو میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں ، اور میں حسب توفیق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ہمیں اپنے عمل کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں ہمیں اپنے اوپر تیری نعمتوں اور احسانوں کا اعتراف کرتا ہوں۔اور تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گنا ہوں کو بخشنے والا نہیں۔بڑے وقت اور ہمسایہ کے شر سے بچنے کی دُعا حضرت عقبہ بن عامر نے دن رات کی برائی اور بُرے ہمسائے کے شر سے بچنے کی یہ د عارسول اللہ سے روایت کی ہے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ يَوْمِ السُّوْءِ وَمِنْ لَيْلَةِ السُّوْءِ وَمِنْ سَاعَةِ السُّوْءِ، وَمِنْ صَاحِبِ السُّوْءِ، وَمِنْ جَارِ السُّوْءِ، فِي دَارِ الْمُقَامَةِ - 115