خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 107 of 267

خزینۃ الدعا — Page 107

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 56 مناجات رسول ﷺ ترجمہ:- اے اللہ ! تو میرا سہارا اور مددگار ہے۔تیری مدد سے ہی میں تدبیر کرتا ہوں اور تیری تائید سے ہی میں حملہ آور ہوتا ہوں اور تیرے نام کے ) ساتھ ہی لڑتا ہوں۔الوداع کرنے کی دُعائیں رسول کریم ﷺ نے عبد اللہ بن عمرؓ کو الوداع کہتے ہوئے یہ دعا پڑھی:۔اَسْتَودِعُ اللهَ دِيْنَكَ وَأَمَانَتَكَ وَ خَوَاتِيمَ عَمَلِكَ - (ابوداؤ د کتاب الجہاد باب الدعاء عند الوداع) ترجمہ:۔میں تجھے تیرے دین ، تیری امانت اور تیرے اعمال کے انجام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔حضرت انسؓ نے بوقت الوداع رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا بیان کی ہے:۔زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوى وَ غَفَرَ اللهُ ذَنْبَكَ وَيَسَّرَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول از او دع الانساناً ) ترجمہ: اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ کی زادِ راہ عطا کرے۔اللہ تیرے گناہ تجھے بخشے اور جہاں بھی تو ہو تیرے لئے خیر آسان کر دے۔نئی بستی میں داخل ہونے کی دُعا حضرت صہیب بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کسی شہر میں داخل ہونے سے پہلے یہ دُعا ضرور پڑھتے تھے :۔اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْع وَمَا أَظْلَلْنَ وَ رَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَا أَقْلَلْنَ وَ رَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَ مَاذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَ خَيْرَ أَهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِهَا وَمِنْ شَرِّ أَهْلِهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا - اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ 108