خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 108 of 267

خزینۃ الدعا — Page 108

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 57 مناجات رسُول الله ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَ حَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا۔(مستدرک حاکم جلد 1 ص 614 معجم الاوسط طبرانی جلد ۵ صفحه ۳۷۹) ترجمہ: اے اللہ ! سات آسمانوں اور جس پر ان کا سایہ ہے اُن کے ربّ !سات زمینوں اور جو کچھ انہوں نے اٹھا رکھا ہے اُن کے ربّ !اے شیطانوں اور جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے اُن سب کے رب ! اے ہواؤں اور جو کچھ وہ اڑاتی ہیں اُن کے رب! ہم تجھ سے اس بستی اور اس کے رہنے والوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کی خیر اور بھلائی کی دُعا کرتے ہیں اور ہم اس بستی اور اس کے باشندوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔اے اللہ ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت رکھ دے۔اے اللہ ! ہمیں اس بستی میں برکت بخش۔اے اللہ ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت کے سامان مہیا کر دے۔اے اللہ ! ہمیں اس کے پھلوں سے رزق دے اور اس کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال اور اس بستی کے نیک بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے۔صبح و شام کی دُعائیں حضرت عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ صبح کے وقت یہ دُعا پڑھتے تھے:۔أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا في هذَا الْيَوْم وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَه، رَبِّ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُبِكَ مِنْ عَذَابِ في النَّارِ وَعَذَابِ فِي الْقَبْر - (مسلم کتاب الذکر باب التعوذ من شر ماعمل ) ترجمہ: ہم نے صبح کی اور تمام ملک نے بھی اللہ کی خاطر صبح کی۔اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ ایک ہے اس کا کوئی 109