خزینۃ الدعا — Page 106
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 55 مناجات رسُول الله در پیش ہوتی تو یہ دُعا کرتے :۔يَا أَرْضُ رَبّى وَرَبُّكِ اللهُ ، اَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ ، وَ شَرِّ مَا فِيْكِ وَشَرِّ مَا خَلَقَ فِيْكِ ، وَ مِنْ شَرِّ مَا يَدُبُّ عَلَيْكِ اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ أَسَدٍ وَّ أَسْوَدَ ، وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ ، وَمِنْ سَاكِنِ الْبَلَدِ، وَمِنْ وَالِدٍ وَ مَا وَلَدَ (ابوداؤد کتاب الجہاد باب ما يقول الرجل اذا انزل منزل ) ترجمہ: - اے زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔میں تیرے شتر سے اور تیرے اندر موجود شتر اور جو بھی اُس نے تجھ میں پیدا کیا اُس کے شر سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔اور جو جاندار تجھ پر رینگتے ہیں اُن کے شر سے۔میں شیر اور خوفناک اثر د ہے نیز ہر قسم کے سانپ اور بچھو سے اور اس شہر کے رہنے والوں اور ہر والد اور اُس کی اولاد سے بھی اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔بلندی پر چڑھنے کی دُعا حضرت انس نے بلندی پر چڑھنے کی نبی کریم کی یہ دعا بیان کی ہے:۔اللَّهُمَّ لَكَ الشَّرْتُ عَلَى كُلِّ شَرْنٍ وَّلَكَ الْحَمْدُ عَلَى كُلِّ حَالٍ - (مسند احمد جلد ۳ صفحه ۲۳۹) ترجمہ: اے اللہ تعالیٰ ! تیرے ہی لئے عزت ہے ہر ایک بلندی پر اور تیرے ہی لئے سب تعریف ہے ہر ایک حال میں۔جہاد پر جانے کی دُعا حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کر یم ﷺ جب جہاد پر تشریف ہے ہے لے جاتے تو یہ دُعا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِى وَ نَصِيرِى بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُوْلُ وَبِكَ أُقَاتِلُ - (ابودا و د کتاب الجہاد باب ما یدعی عند اللقاء ) 107