خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 96 of 267

خزینۃ الدعا — Page 96

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 45 مناجات رسول ﷺ (2) احادیث میں نکاح کے لئے الگ کوئی خاص خطبہ مذکور نہیں البتہ خطبة الحاجة" ( یعنی کسی خاص حاجت یا ضرورت کے لئے خطبہ ) کا ذکر آیا ہے۔نکاح کے موقع پر بھی یہی خطبہ پڑھا جاتا ہے۔(3) حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ کو جوامع الخیر (یعنی خیر و بھلائی پر مشتمل جامع اور فصیح و بلیغ کلمات ) عطا فرمائے گئے تھے آپ نے ہمیں خاص حاجت وضرورت کے لئے خطبہ سکھایا یہ مسنون خطبہ حمد و ثناء و تشہد اور چند آیات پر مشتمل ہے۔جس کے بعد سفیان ثوری نے یہ آیات پڑھنے کا ذکر کیا ہے:۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران ۱۰۳) (i) ترجمہ: -اے مومنو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ اس کے تقویٰ کا حق ہے اور تم پر موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم کامل فرمانبردار ہو۔(ii) (النساء (٢) يَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُوْنَ بهِ وَالْاَرْحَامَ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ترجمہ: - اے لوگو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا۔اور اُسی سے اُس کا جوڑا بنایا۔اور پھر اُن دونوں میں سے مر دوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے ما نگتے ہو اور رحموں ( کے تقاضوں ) کا بھی خیال رکھو۔یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا * يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (iii) (الاحزاب ۷۲،۷۱) ترجمہ :۔اے وہ لوگو جوایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اور صاف سیدھی بات 97