خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 97 of 267

خزینۃ الدعا — Page 97

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 46 مناجات رسُول کرو۔وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔اور جو بھی اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً اُس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔( ترمذی کتاب النکاح باب خطبة النکاح) (۱۷) ایک اور مستند روایت کے مطابق مستحقین کیلئے تحریک صدقہ کے ایک موقع پر اپنے خطبہ میں نبی کریم نے سورہ نساء کی مذکورہ بالا دوسری آیت کے ساتھ سورہ حشر کی آیت ۱۹ تلاوت کی جو یہ ہے۔(مسلم کتاب الزکوۃ باب الحث على الصدقه ) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَّاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: ١٩) ترجمہ : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اور ہر جان مدنظر رکھے۔کہ وہ کل کے لئے کیا آگے بھیج رہی ہے۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ اُس سے جو تم کرتے ہو۔ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔خطبہ ثانیہ اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبد العزیز ( متوفی ۱۰۱ھ ) نے درج ذیل خطبہ ثانیہ کا اضافہ کیا جواب تک اسی طرح خطبات جمعہ میں جاری ہے۔عِبَادَ اللهِ رَحِمَكُمُ اللهُ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ (نحل: ۹۱) تَذَكَّرُونَ أَذْكُرُوا اللَّهَ يَذْكُرُكُمْ وَادْعُوهُ يَسْتَجِبْ لَكُمْ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ - تاريخ الخلفاء للسیوطی صفحه ۲۴۴ مطبع سرکاری لاہور ) اے اللہ کے بندو! اللہ تم پر رحم کرے۔یقیناً اللہ عدل احسان اور رشتہ داروں سے حُسنِ سلوک کا حکم دیتا ہے اور ہر قسم کی بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور بغاوت سے 98