خزینۃ الدعا — Page 95
حَزِينَةُ الدُّعَاءِ 44 مناجات رسُول الله وَأَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُه - (مسلم کتاب الجمعہ باب تخفیف الصلاة - ترمندی کتاب النکاح باب خطبة النکاح۔ابوداؤ د کتاب النکاح باب خطبة النکاح) ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ہم اسی کی حمد کرتے ہیں اور اُس سے ہی ہم مدد طلب کرتے ہیں اور اُسی سے ہم بخشش مانگتے ہیں۔اور ہم اپنے نفسوں کے شر سے اور اپنے اعمال کے بدنتائج سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔جسے اللہ ہدایت دے اُسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔اور جسے وہ گمراہ کر دے اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔خطبہ جمعہ نماز سے قبل اور خطبہ عیدین نماز کے بعد ہوتا ہے۔(مسلم کتاب العیدین بابا) خطبہ مسنونہ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ ۱۰۰۰لخ کے بعد یہ الفاظ بھی بعض خطبات نبوی میں پڑھنے ثابت ہیں:۔إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ وَإِنَّ أَفَضَلَ الْهَدَى هَدْيُ مُحَمَّدٍ وَّشَرُّ الْامُوْرِ مُحْدَثَاتُهَا وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ۔نسائی کتاب صلوۃ العیدین باب کیف الخطبة ) ترجمہ: بے شک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے۔اور سب سے افضل سنت محمد مصطفی ﷺ کا طریق ہے اور سب سے بُری بات نئی چیزیں ایجاد کرنا ہے۔ہرنئی بات بدعت ہے اور ہر گمراہی آگ میں (لے جاتی ) ہے۔خطبہ نکاح (1) نکاح کے لئے خطبہ ضروری نہیں جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی پھوپھی امامہ بنت عبدالمطلب کا نکاح بغیر کسی خطبہ کے بنی سلیم کے ایک شخص سے فرمایا تھا۔(ابوداؤد کتاب النکاح باب خطبة النکاح) 96