خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 93 of 267

خزینۃ الدعا — Page 93

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 42 مناجات رسُول الله حضرت عبداللہ بن مسعود مسنون تکبیرات اس طرح پڑھا کرتے تھے :۔اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔(مصنف ابن ابی شیبہ جلد ا ص ۴۹۰) ترجمہ:- اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور سب تعریف اللہ کے لئے ہے۔حضرت عمرؓ، حضرت علی ہے حضرت ابن عباس 9 ذوالحجہ کی صبح سے ایام تشریق کے آخری دن یعنی ۱۳ ذوالحجہ کی عصر تک یہ تکبیرات پڑھتے تھے۔(مستدرک حاکم جلد اصفحه ۲۹۹) حضرت ابن عمر کی روایت کے مطابق رسول اللہ یہ عید الفطر میں بھی گھر سے نکلنے سے لے کر عید گاہ تک یہ تکبیرات دہراتے تھے۔(مستدرک حاکم جلد اصفحہ ۲۹۸) عید کی دعائیں حضرت وائلہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول کریم سے عید کے روز ملا۔میں نے کہا تقبل اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ کہ اللہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے ( یعنی عبادتیں قربانیاں اور دعائیں) رسول کریم نے دعائیہ الفاظ پسند کرتے ہوئے ان کو دو ہر ایا اور فرمایا ہاں اللہ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے۔آمین۔( مجمع الزوائد جلد 2 ص206) حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ عیدین کے موقع پر رسول کریم کی یہ دعا ہوتی تھی۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَلْكَ عِيْشَةٌ تَقِيَّةٌ، وَمِيْتَةٌ سَوِيَّةٌ، وَمَرَدًّا غَيْرَ مُخْرٍ وَلَا فَاضِحِ اللَّهُمَّ لَا تُهْلِكْنَا فَجْأَةً، وَلَا تَأْخُذْنَا بَغْتَةً ، وَلَا تُعْجِلْنَا عَنْ حَقٍ وَلَا وَصِيَّة ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ العَفَافَ وَالغِنَى وَالتَّقَى وَالْهُدَى وَحُسْنَ عَاقِبَةِ الْآخِرَةِ وَالدُّنْيَا، وَنُعُوذُ بِكَ مِنَ الشَكِ وَالشَّقَاقِ وَالرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ 94