خزینۃ الدعا — Page 92
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 41 یوم النحر کی دعا مناجات رسُول الله حضرت جابر بن عبد اللہ نے یوم النحر ( ۱۰ ذوالحجہ قربانی کے دن) میں رسول اللہ کو قرن الثعالب مقام پر کھڑے دیکھا آپ یہ دعا پڑھ رہے تھے:۔يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْتُ فَاكْفِنِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ (کتاب الدعاء للطبرانی جلد ۲ صفحه ۱۲۰۹) ترجمہ:۔اے زندہ اے قائم رہنے والے! تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میں تیری رحمت کے ساتھ تیری مدد مانگتا ہوں میرے سب حال کے لئے تو خود ہی کافی ہو جا اور مجھے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے نفس کے حوالے نہ کرنا۔رمی جمار کے وقت دعا حضرت عبد اللہ بن عمر رمی جمار کے وقت ہر کنکر مارنے کے ساتھ اللہ اکبر کہتے اور یہ دعا پڑھتے تھے:۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَبًّا مَّبْرُوْرًا وَ ذَنْبًا مَّعْفُورًا۔(کتاب الدعاء للطبرانی جلد ۲ صفحه ۱۲۰۹) ترجمہ: اے اللہ ! اس ( حج ) کو مقبول حج بنانا اور گناہوں کو بخش دینا۔تکبیرات عیدین حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ملی ایام العشر (ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں) میں کثرت سے تکبیر یعنی الله اكبر (اللہ سب سے بڑا ہے ) تحمید یعنی اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ( تمام تعریف اللہ کیلئے ہے ) اور لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ (اللہ کے سوا کوئی عبادے کے لائق نہیں ) پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۷۵ ) 93