خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 90 of 267

خزینۃ الدعا — Page 90

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 39 مناجات رسول ﷺ ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ( مزدلفہ میں بھی یہی دُعا پڑھنے کا ذکر ملتا ہے ) سعی صفا و مروہ کی دعائیں حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے اکیس مرتبہ اللہ اکبر کہتے تھے۔(مصنف ابن ابی شیبہ جلد ۱۰ صفحه ۳۶۷) حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے حج کے دوران کوہ صفا پر چڑھے جب آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ نے تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے :۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ (مسلم کتاب الحج باب حجتہ النبی ) صلى الله شَيْءٍ قَدِيرٌ ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اُسی کی ہے اور تعریف بھی اُس کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔دیگر روایات میں میدان عرفات میں بھی یہی کلمات پڑھنے کا ذکر ہے۔کوہ صفا پر دُعا حضرت عمر نے حج کرتے ہوئے کوہِ صفا پر یہ دُعا کی:۔اللَّهُمَّ إِنَّكَ قُلْتَ أَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ وَإِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ ، وَ إِنِّي أَسْأَلُكَ كَمَا هَدَيْتَنِي لِلإِسْلَامِ أَنْ لَّا تَنْزِعَهُ مِنِّي ، حَتَّى تَتَوَفَّانِي وَأَنَا مُسْلِمٌ - (موطا كتاب الحج باب البلاء بالصفا في المنشئ ) ترجمہ: اے اللہ ! تو نے خود ( قرآن میں ) یہ فرمایا ہے کہ مجھ سے دُعا کرو ہمیں تمہاری دُعا قبول کروں گا اور تو تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا پس میں تجھ سے ( اس وعدے کا واسطہ دے کر ) دُعا کرتا ہوں کہ یہ جو اسلام کی طرف مجھے ہدایت فرمائی ہے اس نعمت کو مجھ سے واپس نہ لے لینا۔یہاں تک کہ مجھے موت بھی اس حال میں دینا کہ میں مسلمان ہوں۔91