خزینۃ الدعا — Page 89
حَزِيَّنَةُ الدُّعَاءِ 38 مناجات رسُول الله باندھ کر ان الفاظ میں تلبیہ کرتے ہوئے سُنا :۔لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ( بخاری کتاب الحج باب التلبية ) ترجمہ:۔حاضر ہوں۔اے اللہ میں حاضر ہوں ، حاضر ہوں۔تیرا کوئی شریک نہیں ،میں حاضر ہوں۔تمام تعریف اور سب فضل اور انعام تیرے ہی ہیں۔اور بادشاہت بھی تیری ہے۔تیرا کوئی شریک نہیں۔رؤیت بیت اللہ کی دعا حضرت حذیفہ بن اسیڈ سے روایت ہے کہ نبی کریم جب بیت اللہ پر نظر فرماتے تو یہ دعا کرتے: اللَّهُمَّ زِدْ بَيْتَكَ هَذَا تَشْرِيْفًا وَ تَعْظِيمًا وَّتَكْرِيمًا وَّ بِرًّا وَّ مَهَابَةً وَّزِدْ مَنْ شَرَّفَهُ وَ عَظْمَهُ مِمَّنْ حَجَّهُ وَاعْتَمَرَهُ تَعْظِيمًا وَّ تَشْرِيْفًا وَبِرًّا وَّ مَهَابَةٌ - ( معجم الاوسط لطبرانی جلد ۶ صفحه ۱۸۳) - ترجمہ: اے اللہ ! اپنے اس گھر ( بیت اللہ ) کو بزرگی عظمت وعزت نیکی اور رعب میں زیادہ کر۔اور حج و عمرہ کرنے والوں میں سے جو اس کی تقدیس و تعظیم کرے اُسے بھی عظمت و شرف اور نیکی اور رعب میں بڑھا۔طواف بیت اللہ کی دُعا حضرت عبد اللہ بن سائب نے رسول اللہ ﷺ کو طواف بیت اللہ کے دوران یہ دُعا پڑھتے ہوئے سنا : رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔(ابوداود کتاب المناسک باب الدعاء في الطواف ) ترجمہ: اے ہمارے رب ! ہمیں اس دنیا میں بھی کامیابی دے اور آخرت میں بھی اور 90 90