خزینۃ الدعا — Page 199
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 19 ادْعِيَةُ المَهْدِى میرے اس راز کی خبر کسی کو نہ تھی۔اور ان کا اعتقاد اس قدر بڑھا کہ وہ محبت اور ارادت میں فنا ہو گئے۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 246 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 57-258) ایک دوست نے بڑی مشکل کے وقت خط لکھا کہ اس کا ایک عزیز کسی سنگین مقدمہ میں ماخوذ ہے اور کوئی صورت رہائی کی نظر نہیں آتی۔اور دعا کے لئے درخواست کی۔چنانچہ اسی رات صافی وقت میسر آ گیا اور قبولیت کے آثار سے ایک آریہ کو اطلاع دی گئی۔چند روز بعد خبر ملی کی مدعی جس نے یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔نا گہانی موت سے مر گیا اور شخص ماخوذ نے خلاصی پائی۔فالحمد للہ علی ذالک۔“ تریاق القلوب صفحہ 59 ، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 260) حميد ” ایک دفعہ ہمارے ایک مخلص دوست عبدالرحمان صاحب تاجر مدراس کے لئے جب دعا کی گئی تو الہام ہوا۔قادر ہے وہ بارگاہ ٹوٹا کام بناوے بنا بنایا توڑو دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے یہ ایک بشارت ان کا غم دور کرنے کے بارے میں تھی چنانچہ چند ہفتہ کے بعد ہی خدا تعالیٰ نے ان کو اس پیش آمدہ غم سے رہائی بخشی۔“ 66 ( نزول اسیح صفحہ 233 ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 611) ہی ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے پچاس روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل فقر اور تو کل پر کبھی کبھی ایسی ضرورت کی حالتیں آجاتی ہیں۔ایسا ہی یہ حالت مجھے پیش آگئی کہ اس وقت کچھ موجود نہ تھا۔سو میں صبح کو سیر کو گیا اور اس ضرورت کے خیال نے مجھے یہ جوش دیا کہ میں اس جنگل میں دعا کروں۔چنانچہ میں نے ایک پوشیدہ گوشہ میں جا کر اس نہر کے کنارے پر دعا کی جو بٹالہ کی طرف قادیان سے قریباً تین میل کے فاصلہ پر ہے۔جب میں دعا کر چکا۔تب فی الفور دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا۔جس کا ترجمہ یہ ہے کہ دیکھو میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں۔تب میں خوش ہوا اور اس جنگل سے قادیان کی طرف واپس آیا اور سیدھا بازار کی طرف رخ کیا۔تا قادیان کے سب پوسٹ ماسٹر سے دریافت کروں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں۔201