خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 200 of 267

خزینۃ الدعا — Page 200

خَرينَةُ الدُّعَاءِ 20 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى چنانچہ ڈاکخانہ سے بذریعہ ایک خط کے اطلاع ہوئی کہ پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالبا گمان گزرتا ہے کہ اسی دن یا دوسرے دن وہ روپیہ مجھے مل گیا۔“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 94-295) و, سردار نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کا لڑکا عبدالرحیم خاں ایک شدید محرقہ تپ کی بیماری سے بیمار ہو گیا تھا۔اور کوئی صورت جان بری کی دکھائی نہیں دیتی تھی۔گویا مردہ کے حکم میں تھا۔اس وقت میں نے اس کے لئے دعا کی تو معلوم ہوا کہ تقدیر مبرم کی طرح ہے تب میں نے جناب الٹی میں عرض کی کہ یا الہی میں اس کے لئے شفاعت کرتا ہوں۔اس کے جواب میں خدا تعالیٰ نے فرما یا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَه إِلَّا بِإِذْنِه یعنی کس کی مجال ہے کہ بغیر اذن الٹی کے کسی کی شفاعت کر سکے۔تب میں خاموش ہو گیا۔بعد اس کے بغیر توقف کے یہ الہام ہوا۔إِنَّكَ أَنْتَ الْمَجَارُ یعنی تجھے شفاعت کرنے کی اجازت دی گئی۔تب میں نے بہت تضرع اور ابتہال سے دعا کرنی شروع کی تو خدا تعالیٰ نے میری دعا قبول فرمائی اور لڑکا گویا قبر میں سے نکل کر باہر آیا اور آثار صحت ظاہر ہوئے اس قدر لاغر ہو گیا تھا کہ مدت دراز کے بعد وہ اپنے اصلی بدن پر آیا اور تندرست ہو گیا اور زندہ موجود ہے۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 19, 220 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 230,29) ” میرے مخلص دوست مولوی نور دین صاحب کا ایک لڑکا فوت ہو گیا تھا اور وہی ایک لڑکا تھا اس کے فوت ہونے پر بعض نادان دشمنوں نے بہت خوشی ظاہر کی۔اس خیال سے کہ مولوی صاحب لاولد رہ گئے۔تب میں نے ان کے لئے بہت دعا کی اور دعا کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملی کہ تمہاری دعا سے ایک لڑکا پیدا ہوگا اور اس بات کا نشان کہ وہ محض دعا کے ذریعے سے پیدا کیا گیا ہے۔یہ بتایا گیا کہ اس کے بدن پر بہت سے پھوڑے نکل آئیں گے چنانچہ وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبدالحئی رکھا گیا اور اس کے بدن پر غیر معمولی پھوڑے بہت سے نکلے۔جن کے داغ اب تک موجود ہیں اور یہ پھوڑوں کا نشان لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے بذریعہ 202