خزینۃ الدعا — Page 155
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 104 مناجات رسُول الله ترجمہ:-اے میرے رب ! میری خطا اور نادانی اور میرے تمام معاملات میں میری زیادتیاں اور وہ تمام معاملات جو مجھ سے زیادہ تیرے علم میں ہیں وہ سب مجھے معاف کر دے۔اے اللہ ! میرے گناہ میری دانستہ یا نا دانستہ خطائیں اور غیر سنجیدہ مذاق یہ سب میری کوتا ہیاں معاف کر دے۔اے اللہ ! میرے پہلے اور پچھلے اور میرے مخفی وظاہری گناہ سب بخش دے تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔بخشش کی ایک پُر اثر دُعا حضرت ہلال بن بیارا اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص یہ استغفار پڑھے اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ بخش دیتا ہے۔خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔أَسْتَغْفِرُاللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ - (ابوداؤد کتاب الوتر باب فی الاستغفار ) ترجمہ: میں اس اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ زندہ اور قائم ہے اور دوسروں کو زندہ اور قائم رکھتا ہے اور میں اسی کی طرف جھکتا اور تو بہ کرتا ہوں۔گناہوں کی بخشش کی ایک خوبصورت دُعا حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے گناہ بے حد و حساب ہیں ، آپ نے تین مرتبہ اسے یہ دُعا کہلوائی اور فرمایا اب اٹھو اللہ نے تمہارے گناہ معاف کر دیئے ہیں :۔اللَّهُمَّ مَغْفِرَتُكَ أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوبِي وَ رَحْمَتُكَ أَرْجِي مِنْ عَمَلِى - (مستدرک حاکم جلد اصفحه ۷۲۸) ترجمہ: اے اللہ ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے کہیں زیادہ وسیع تر ہے اور مجھے امیدا اپنے عمل کی نسبت تیری رحمت پر زیادہ ہے۔156