خزینۃ الدعا — Page 154
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 103 مناجات رسُول الله ساتھ میری حفاظت فرما بیٹھے ہوئے اور اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما لیٹے ہوئے بھی ، اور کسی حاسد دشمن کو میرے پر خوش نہ کرنا۔اے اللہ میں تجھ سے ہر وہ خیر مانگتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں۔اور میں تجھ سے ہر اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ایمان، صحت اور حسن خلق کی دُعا حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت سلمان فارسی کو فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمہیں ایسی دُعا سکھاؤں جو تو رحمان خدا سے خاص رغبت اور توجہ سے دن رات کیا کرے۔اور وہ یہ دُعا ہے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيْمَانِ، وَإِيْمَانًا فِي حُسْنِ خُلْقٍ وَنَجَاحًا يَّتْبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةً مِنْكَ وَ عَافِيَةٌ ، وَمَغْفِرَةٌ مِنْكَ وَرِضْوَانًا۔(مستدرک حاکم جلد ا صفحه ۵۲۳) ترجمہ : - اے اللہ ! میں تجھ سے حالت ایمان میں صحت طلب کرتا ہوں اور ایمان کے ساتھ حسن خلق کی دُعا کرتا ہوں اور کامیابی کے بعد کامیابی چاہتا ہوں اور تجھ سے رحمت و عافیت کا طلبگار ہوں۔نیز تیری بخشش اور رضامندی چاہتا ہوں۔بخشش اور مغفرت کی دُعائیں ☆ حضرت ابو موسی اشعری رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے :۔رَبِّ اغْفِرْلِيْ خَطِيئَتِي وَ جَهْلِي ، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي كُلِّهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنَى اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی خَطَايَايَ وَعَمْدِ وَجَهْلِيْ وَهَزْلِيْ وَكُلُّ ذَالِكَ عِنْدِي ، اَللّهُمَّ اغْفِرْلِى مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَأَنْتَ الْمُؤخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ( بخاری کتاب الدعوات باب قول النبي اللهم اغفر لی) 155