خزینۃ الدعا — Page 156
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 105 رحمت و مغفرت کی دُعا مناجات رسول الله حضرت عائشہ نبی کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتی تھیں :- اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي، وَارْحَمْنِي، وَالْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الْأَعْلَى ( بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی) ترجمہ:- اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلیٰ دوست (یعنی اپنی ذات) سے ملا دے۔نوٹ : بعض روایات کے مطابق آخری وقت میں رسول اللہ دُعا کا یہ آخری دہراتے تھے۔اِلَى الرَّفِيقِ الاغلی۔(اپنے اعلیٰ دوست کی طرف جاتا ہوں۔) مغفرت کی دُعا حصہ حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جبریل یہ دُعا آسمان سے لے کر نازل ہوئے اور وہ بہت خوش تھے۔انہوں نے آکر عرض کیا کہ اے محمد! اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی طرف ایک تحفہ دے کر بھیجا ہے یعنی عرش کے یہ خزانے جو ان دُعائیہ کلمات کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے آپ " کو عطا فرمائے ہیں :۔يَا مَنْ أَظْهَرَ الْجَمِيْلَ وَ سَتَرَ الْقَبِيحَ ، يَا مَنْ لَّا يُؤَاخِذُ بِالْجَرِيْرَةِ وَلَا يَهْتِكُ السِّتْرَ ، يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ ، يَا بَاسِطَ الْيَدَيْنِ بِالرَّحْمَةِ، يَا صَاحِبَ كُلِّ نَجْوَى ، يَا مُنْتَهى كُلِّ شَكْوَى ، يَا كَرِيمَ الصَّفْحِ يَا عَظِيمَ الْمَنْ يَا مُبْتَدِيَ النِّعَمِ ، قَبْلَ اسْتِحْقَاقِهَا، يَا رَبَّنَا وَ يَا سَيِّدَنَا وَ يَا مَوْلَانَا ، وَيَا غَايَةَ رَغْبَتِنَا ، أَسْأَلُكَ يَا اللَّهُ أَنْ لَا تَشْوِيَ خَلْقِي بِالنَّارَ - (مستدرک حاکم کتاب الدعاء جلد اصفحه ۵۴۵) ترجمہ:۔اے وہ ہستی جو خوبصورت کو ظاہر کرنے والی اور بدصورت کی ستر پوشی کرتی 157