خزینۃ الدعا — Page 124
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 73 مناجات رسُول تشریف لائے تو ابھی اُن کی آنکھیں کھلی تھیں آپ نے ان کی آنکھیں بند کیں اور جولوگ اس موقع پر واویلا کر رہے تھے اُن کو فرمایا یہ وقت دُعائے خیر کا ہے کیونکہ فرشتے بھی اس فيه - وقت دُعا پر آمین کہہ رہے ہیں۔پھر آپ نے یہ دعا کی:۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَابِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِيهِ فِي الْغَابِرِيْنَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ (مسلم کتاب الجنائز باب فی اعماد الميت ) ترجمہ: اے اللہ ! ابوسلمہ کو بخش دے اور اس کے درجے ہدایت یافتہ لوگوں میں بلند کر اور اس کے پیچھے رہ جانے والوں میں اچھے جانشین بنا اور اے ربّ العالمین اسے اور ہمیں بخش دے۔اس کی قبر کشادہ کر دے۔اس میں اس کیلئے نور پیدا فرما۔( ابو سلمہ کی جگہ وفات یافتہ کا نام لیا جائے گا ) مصیبت میں اچھے بدلہ کی دُعا حضرت اُمّ سلمہ سے روایت ہے کہ ابوسلمہ کی وفات کے موقع پر رسول کریم نے انہیں فرمایا کہ مصیبت کے وقت إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (یعنی ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ) پڑھ کر یہ دعا کرنی چاہیئے :۔اللَّهُمَّ أَجُرْنِى فِى مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا - مسلم کتاب الجنائز باب ما يقال عند المصيبة ) ترجمہ : - اے اللہ ! مجھے میری اس مصیبت کا اجر دے اور اس کا اچھا بدلہ مجھے عطا کر۔نماز جنازہ کی دُعا لا حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم جنازہ پر یہ دعا کیا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَيِّتِنَا ، وَ شَاهِدِنَا وَ غَائِبَنَا ، وَ صَغِيْرِنَا وَ كَبِيرِنَا ، 125