خزینۃ الدعا — Page 123
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 72 مناجات رسول ﷺ نوٹ :- اگر بی بی دُعا کرے تو چاروں خط کشیدہ جگہ میں ضمیر مؤنث (ھا) کی بجائے ضمیر مذکر (ہ) استعمال کرے۔ترجمہ:- اے اللہ ! میں تجھ سے اس (ساتھی) کی خیر و بھلائی کا طالب ہوں۔ہر اُس خیر کا بھی جو تو نے اُس کی فطرت میں رکھی ہے۔اور میں اُس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ہر اُس شر سے بھی جو اس کی فطرت میں مخفی ہے۔بیوی کے پاس بوقت مباشرت جانے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جائے اور یہ دُعا کرے تو اُس کو خدا تعالیٰ ایسی اولا د عطا کرتا ہے جو شیطان کے شر سے محفوظ رہنے والی ہو۔بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنْبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ( بخاری کتاب الدعوات باب ما یقول اذا اتی اھلہ ) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ۔اے اللہ ! تو ہمیں شیطان سے محفوظ رکھنا اور جو اولا د تو ہمیں عطا کرے اُسے بھی شیطان کے شر سے بچانا۔☆ موت کی غشی میں مدد کے لئے دُعا حضرت عائشہ نبی کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتی تھیں :۔اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَ سَكَرَاتِ الْمَوتِ - ( ترمذی کتاب الجنائز باب النشد يد عند الموت) ترجمہ: اے اللہ ! موت کی بے ہوشیوں اور موت کی مدہوشیوں میں میری مددفرما۔بوقت وفات دُعا حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ ابوسلمہ کی وفات کے موقع پر 124