خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 125 of 267

خزینۃ الدعا — Page 125

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 74 مناجات رسول ﷺ وَذَكَرِنَا وَ أَنْشَانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الإِيْمَانِ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَا بَعْدَهُ - ترندی و ابوداؤد کتاب الجنائز باب ما يقول في الصلاة على الميت - کتاب الدعا للطبرانی جلد ۳ ص ۱۳۵۱) ترجمہ: اے اللہ ! بخش دے ہمارے زندوں اور مردوں کو ، ہمارے حاضر کو اور غائب کو ، ہمارے چھوٹوں اور بڑوں کو ، ہمارے مردوں اور عورتوں کو (سب کو بخش دے ) اے اللہ ! جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے اُسے اسلام کی حالت میں زندہ رکھنا اور جسے تو وفات دے اُسے ایمان کی حالت میں وفات دینا۔اے اللہ ! ہمیں اس (مرحوم ) کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈالنا۔66 نوٹ: اگر جنازہ عورت کا ہو تو خط کشیدہ الفاظ میں ضمیر مذکرہ “ کی بجائے موقت ”ھا“ تَوَفَّيْتَها اور فَتَوَفَّها ، أَجْرَهَا اور بَعْدَهَا پڑھی جائے۔نابالغ بچے کی دُعائے جنازہ حضرت امام حسن بن علی کی روایت ہے کہ نابالغ بچے کی نماز جنازہ میں فاتحہ کے بعد یہ دُعا پڑھی جائے :۔اَللّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطًا وَ ذُخْرًا وَأَجْرًا وَشَافِعًا وَمُشَفَّعًا - ( بخاری کتاب الجنائز باب يقرأ فاتحة الكتاب على الجنازة عون المعبود شرح ابوداؤد کتاب الجنائز باب الدعاء للميت ) ترجمہ : - اے اللہ ! اس بچے کو ہمارا پہلے جانے والا پیشرو اور اجر وثواب کے ذخیرے کا موجب بنادے۔یہ ہمارا سفارشی ہو اور اس کی سفارش ( ہمارے حق میں ) قبول فرما۔نوٹ : لڑکی کے لئے خط کشیدہ الفاظ کو اجْعَلْهَـا اور شَافِعَةٌ وَ مُشَفَّعَةٌ پڑھا جائے۔126