خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 105 of 267

خزینۃ الدعا — Page 105

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 54 مناجات رسُول زمین کو ہمارے لئے سمیٹ دے۔اے اللہ ہم پر یہ سفر آسان کر دے اور زمین کی دوری کو ہم سے لپیٹ دے۔اے اللہ ! سفر میں بھی تو ہی ساتھی ہے اور گھر میں بھی تو ہی جانشین ہے۔اے اللہ ! میں سفر کی مشقت کسی اندوہناک منظر ، اور گھر بار کے لحاظ سے بری واپسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔سواری کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے اونٹ پر سوار ہوتے تو اللہ اکبر تین مرتبہ کہتے اور پھر یہ دُعا پڑھتے۔مسلم کتاب الحج باب ما یقول اذار كب الی سفرا لج ) سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَ مَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ۔(الزخرف ۱۵،۱۴) ترجمہ:- پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لئے کام میں لگایا اور ہم اس کو قابو میں نہیں لا سکتے اور ہم یقیناً اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔سفر میں شتر سے بچنے کی دعا حضرت خولہ بنت حکیم سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ سفر میں پڑاؤ کے وقت یہ دُعا پڑھنی چاہیئے :۔أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔(مسلم کتاب الذکر باب التعوذ من سوء) ترجمہ :۔میں اللہ کے کامل اور مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں۔ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی۔سفر کی خوفناک رات میں دُعا حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو سفر میں رات 106