خزینۃ الدعا — Page 102
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 51 مناجات رسُول ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس کے ساتھ میں اپنانگ ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اُس کے ذریعہ زینت اور خوبصورتی حاصل کرتا ہوں۔اُس خدا نے مجھے یہ لباس میری کسی قوت و طاقت (یا خوبی) کے بغیر عطا فرمایا ہے۔آئینہ دیکھنے کی دعا حضرت عائشہ نے رسول کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کی ہے۔اللَّهُمَّ كَمَا أَحْسَنْتَ خَلْقِى فَأَحْسِنُ خُلُقِى - (مسند احمد جلد ۶ صفحه ۱۵۰) ترجمہ: اے اللہ ! جیسا کہ تو نے مجھے خوبصورت شکل و شباہت عطا کی ہے۔اب تو ہی میرے اخلاق بھی حسین اور خوبصورت بنادے۔گھر سے باہر جانے کی دُعا حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھے بسمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّة الا بالله تو شیطان اُس سے دور ہو جاتا ہے اور اُسے کہا جاتا ہے تیرے لئے یہ (دعا) کافی ہے۔تجھے ہدایت دی گئی اور تو بچایا گیا۔( تفسیر لعابی جلد 2 ص 382) حضرت ام سلمہ کی روایت میں اس دُعا کے کچھ الفاظ زائد ہیں۔دونوں ☆ روایات جمع کر کے دُعا اس طرح ہے:۔بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُبِكَ مِنْ أَنْ نَزِلُّ أَوْ نَضِلَّ، أَوْ نَظْلِمَ أَوْ تُظْلَمَ ، أَوْ نَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيْنَا - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول اذا خرج من بیتہ۔ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا خرج من بيته ) ترجمہ : اللہ کے نام کے ساتھ (میں گھر سے باہر نکلتا ہوں ) میں نے اللہ پر توکل کیا 103